• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی جنگ عظیم کے سوسال مکمل، لندن میں تقریب، ملکہ برطانیہ کی شرکت

پہلی جنگ عظیم کے سوسال مکمل ہونے پرلندن میں تقریب منعقد ہوئی،اس موقع پر جنگ کے دوران مادر وطن کی خاطر جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ملکہ برطانیہ ، شاہی خاندان،اور وزیراعظم ٹریسا مے سمیت اہم شخصیات نےتقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ملکہ برطانیہ کے ساتھ انکے جانشین شہزادہ چارلس، پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری، کیٹ میڈلٹن اور میگھن بھی موجودتھے۔ تقریب سینٹرل لند ن کے رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ اس تقریب کا انقعاد برطانوی فوج کے امدادی ادارے رائل برٹش لیجن نے کیاتھا۔اس سے قبل گزشتہ روز پیرس (فرانس) میں ہونے والی اسی قسم کی تقریب میں جس کا مقصدفرانس کی جانب سے پہلی عالمی جنگ میں اپنی جان قربان کرنے والوں خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔اس تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ، جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین