• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھااور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

تازہ ترین