• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاول، مرکزی جلوس کے روٹس، اجتماع گاہ پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو  ہدایت  کی ہے کہ  ڈسٹرکٹس اورزونز کی سطح پر باہم مشاورت اور پاکستان رینجرز سندھ سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل 12ربیع الاول کنٹی جینسی پلان جلد  مرتب ، ضلعوں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بین المسالک ہم آہنگی کےفروغ کے اقدامات سمیت وال چاکنگ، مذہبی، مسلکی منافرت،اشتعال انگیزپمفلٹس، بینرز یا دیگر مواد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پربھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، مرکزی جلوس کے روٹس، مرکزی اجتماع گاہ پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات  کئے جائیں ، مرکزی کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر سے مانیٹرنگ،نگرانی اور بعدازاں ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات  کئے جائیں ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئےخصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکر اسے نافذ العمل بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھنے اور ٹریفک پولیس کی ڈپلائمنٹ کے لیئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین