• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم خشک، دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ حب ڈیم خشک ہونے کے باعث پیدا ہونے والی پانی کی قلت و دیگر مسائل کے باوجود واٹر بورڈ شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی وتقسیم کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہے، چلیہ سے دھابیجی، پپری اور کراچی تک پانی کی ترسیل میں مزید بہتری کیلئے کنڈیوٹ لائنوں اور سائفن کی صفائی، خودروپودوں، جھاڑیوں سے پاک کرنے ،پمپس، موٹرز اور دیگر مشینری کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں۔ وہ چلیہ سے دھابیجی تک واٹربورڈ کی تنصیبات ،کنڈیوٹ ،سائنفز اور لائنوں کے تفصیلی معائنے کے دوران ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان اور دیگر انجینئرز و افسران کوہدایات دے رہے تھے۔

تازہ ترین