• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں ہارنا امتحان تھا، کچھ سیکھا نہیں تو ہم بھی رسوا ہو جائیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری شروع کرنے کی ہدایت دے دی دسمبر میں یوسی سے لے کر مرکزی سطح تک تنظیم نو کی جائے گی جس کیلئے سید مصطفی کمال نے غیر سیاسی شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو پاک سر زمین پارٹی کا علم تھامنے کی دعوت دی، جشنِ عید میلاد النبی عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا،اردو بولنے والا ہوں اور اس پر فخر ہے لیکن کیا اس بنیاد پر دیگر قومیت کے لوگوں کو خود سے دور کر دوں؟، ایم کیو ایم کے نام کے ساتھ مہاجروں کے ساتھ کوئی بھی زیادتی کرلو سب خاموش رہتے ہیں، الیکشن میں ہارنا ایک امتحان تھا اور اس امتحان سے اگر ہم نے کچھ سیکھا نہیں تو ہم بھی رسوا ہو جائیں گے، کارکنان پر امن جدوجہد کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین بھی موجود تھے، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بظاہر یہاں موجود تمام کارکنان کو یہ پارٹی کچھ نہیں دے سکتی یہ کارکنان کا مجمع اس جماعت کا ہے جس کے پاس ایک کونسلر کی بھی سیٹ نہیں لوگوں کا اتنی بڑی تعداد میں یہاں موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ میں جس سوچ کے ساتھ آیا اس میں کامیاب ہو چکا ہوں۔

تازہ ترین