• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل جگہ دئیے بغیر ایمپریس مارکیٹ مسمار کرنا ظلم ہے، قاری عثمان

کراچی(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں کو متبادل جگہ دئیے بغیر مارکیٹ کو مسمار کرنا ظلم ہے۔ وہ ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کررہے تھے، انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا ہے، جائز طریقے سے 1969 سے کے ایم سی یعنی سرکار کو کرایہ دینے والے دکانداروں کے کاروبار کو تباہ کرنے کا حکم نہیں دیا۔
تازہ ترین