• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کا لاہور میں اے سی سی اجلاس میں شرکت سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 35 سال میں پہلی بار بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگا۔ اے سی سی کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہورہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اجلاس کا میزبان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور بورڈ کے سی ای او راہول جوہری کو میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔لیکن پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی بنیاد پر بھارتی حکام نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اے سی سی کی صدارت احسان مانی سے بنگلہ دیش کے نظم الحسن کو منتقل ہوجائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تازہ ترین