• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی فضاؤں کو ایک بار پھر اسموگ نےلپیٹ میں لےلیا، بچےاور بڑےسبھی آنکھوں میں خارش اور گھٹن کی شکایت کر نے لگے۔

طبی ماہرین نےہدایت کی ہےکہ شہری اسموگ کے برے اثرات سے بچنے کےلئے چشمےاورماسک پہن کر گھروں سے نکلیں۔

رات اورصبح کےاوقات میں اسموگ کی شدت زیادہ ہوتی ہے، پیدل، موٹر سائیکل اور چنگ چی سوار آنکھوں میں جلن اور نمک سا لگتامحسوس کرتے ہیں، سانس لیتے ہوئے بھی گھٹن ہوتی ہے۔

خواتین اور بچوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں اوراسکولوں میں بھی محفوظ نہیں،اسموگ کی بو اور آنکھوں میں جلن گھروں میں بھی محسوس ہوتی ہے۔

طبی ماہرین نےشہریوں کو تاکید کی ہے کہ اسموگ کےاثرات سےبچنےکےلئے چشمے اور ماسک ضرور پہنیں جبکہ محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسموگ کی شدت پچھلے سال کی نسبت کم ہے،2دن بعد ہلکی بارش کا امکان ہے،جس سےاسموگ کی شدت کم ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین