• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہوگا، جمیل گوندل

لندن(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما محمد جمیل گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرآگے بڑھنا ہوگا۔ سچائی تک رسائی کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔ انتہا پسندی اور دشنام طرازی سے وقتی طورپر معاملات بگاڑے جاسکتے ہیں مگر اعتدال پسندی سے صورتحال کنٹرول کی جاسکتی ہے۔ اپنے بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاکستان کے زخموں پرنمک چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ایک دوسرے یعنی سیاسی پارٹیوں کیخلاف سازشوں میں دفاعی اداروں کو ملوث اور انہیں استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے ادارے ایک دوسرے کے ساتھ کھینچاتانی کریں گے تو ملک دشمن قوتوں کاناطقہ کون بندکرے گا۔
تازہ ترین