• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی علامت ہیں، نفیسہ شاہ

لندن (پ ر) بلاول بھٹو پاکستان کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کریں گے۔وہ پاکستان میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کی علامت ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید بینظیر بھٹو کا ویژن کو آگے لے کر جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سینئر نائب صدر پی پی پی یورپ ابرار میر سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پارٹی امور اور باالخصوص پی پی پی یورپ کے تنظیمی امور پرگفتگوکی۔ ابرار میر نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو پارٹی کی اہم زمہ داری سنبھالنے پر اور ہاؤس آف کامنز میں ویمنز ایم پیز فار تھرڈ ورلڈ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تاریخی خطاب پر مبارکباد دی۔ ابرار میر نے پی پی پی یورپ سے متعلق رہنمائی بھی حاصل کی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کا یقین دلایا۔ ملاقات میں پی پی پی گریٹر لندن کے انفارمیشن سیکرٹری فخر عمران کاظمی بھی موجود تھے جنہوں نے اوورسیز سے متعلق پارٹی قیادت کی رہنمائی حاصل کی۔
تازہ ترین