• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدرپر حملے کا منصوبہ4افراد پر الزامات عائد

پیرس(آئی این پی)فرانس کی عدالت نے فرانسیسی صدر امینوئل میکرون پر حملے کا منصوبہ بنانے کے شبے میں گرفتار 4 افراد پر الزامات عائد کردیے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو پیرس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان پر دہشت گردوں سے تعلق اور اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کردئیے۔واضح رہے کہ ملزمان کو پہلی جنگ عظیم کی 100سالہ تقریبات کے دوران صدر میکرون پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں منگل کو گرفتار کر کے چاقو برآمد کیا گیا تھا۔دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو مشرقی فرانس سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب صدر امینوئل میکرون پہلی جنگ عظیم کے دوران میدان جنگ بننے والے علاقوں کے دورے پر تھے۔
تازہ ترین