• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان عملی اقدامات اٹھائیں

راچڈیل (پ ر) مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، بھارت اور پاکستان کی موجودہ حکومتیں اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے فوراً عملی اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی قیادت میں آزاد کشمیر و پاکستان جانے والے وفد نے گزشتہ روزپریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر مسٹر ٹونی لائیڈ،شیراز احمد، عاصم رشید ، ناظم سلمان ، رضیہ شمیم، عاصم رشید، غلام رسول شہزاد، چوہدری افتخار احمد، راچڈیل کے ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی، کونسلر خالد چوہدری و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ٹونی لائیڈ ایم پی نے کہا کہ وہ متعدد بار مسئلہ کشمیر کو پارلیمنٹ میں اٹھا چکے ہیں۔ آئند بھی اس سنگین مسئلہ پر اقوام عالم کی توجہ مبذول کراتے رہیں گے۔ بھارت نے دلکش اور حسین نظاروں والی جنت نظیر کو آگ و خون کی وادی بنا دیا ہے۔ وفد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت کی طرف سے وفد کا شاندار اور پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 
تازہ ترین