• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کمپنی نے مزید خاتون ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے مہم شروع کردی

لندن (پی اے) ٹرین کمپنی نے مزید خاتون ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے مہم شروع کردی۔ لندن، کینٹ اور ایسٹ سسیکس میں خدمات انجام دینے والی سائوتھ ایسٹرن نے2021ء تک اضافے کے لیے40فیصد کا ہدف مقرر کیا ہے جو دوسرے آپریٹرز کے مقابلے میں5فیصد کم ہے۔ کمپنی میں مختلف اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے سائوتھ ایسٹرن مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اس کی ٹرین سروسز کی ڈائریکٹر ایلی بروز نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس تصور کو ختم کریں کہ ریلوے مردوں کے غلبے والی صنعت ہے۔ بہت ساری ایسی ذہین خواتین موجود ہیں جو ریلوے میں مختلف ردار ادا کرسکتی ہیں جن میں انجینئرنگ سے لے کر ڈرائیونگ اور سپر ویژن اور سیلز کے شعبہ جات شامل ہیں۔ معاشرے نے پیش رفت کی ہے اب وقت نہیں کہ لڑکے کھلونا ٹرین سے کھیلیں اور لڑکیاں گڑیوں سے۔ بڑے ٹرانسپورٹ آپریٹر ہونے کی حیثیت سے ہمیں ایسی ورک فورس کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے مسافروں کو متنوع حیثیت کی حامل ہو اور اسی مقصد کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔
تازہ ترین