• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موومنٹ فاردی رائٹس کا کنونشن آج مانچسٹر میں ہوگا

مانچسٹر ( پ ر) موومنٹ فار دی رائٹس آف اوورسیز پاکستانیز آج بروز پیر منزل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک کنونشن منعقد کر رہی ہے جس میں برطانیہ کے مختلف علاقوں کے تمام نمائندگان شمولیت کریں گے جس میں پوری دنیا میں بسنے والے تارکین وطن کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مثبت و متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ آج تک کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے تارکین وطن میں احساس محرومی پایا جاتا ہے اور نئی نسل کا پاکستان سے رابطہ ختم ہوتا جا رہا ہے جس کو بحال کرنے کے لیے اور اوورسیز کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے زبانی وعدے تو تمام سیاستداں و ادارے و حکومتیں اوورسیز سے کرتے ہیں لیکن قانونی عمل بالکل اس کے برعکس ہوتا ہے جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو صرف استعمال کی چیز سمجھ لیا گیا ہے۔ اس کنونشن میں برطانیہ کے علاوہ یورپی نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں جو اپنی اپنی مثبت تجاویز دیں گے ۔
تازہ ترین