• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے خلاف ایران کی عالمی سمندری ادارے میں شکایت

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں ایرانی سفارتخانے نے سیکریٹری جنرل آئی ایم او کے نام ایک خط میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا جائے۔برطانیہ میں ایرانی سفیرحمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹویٹ میں سیکریٹری جنرلآئی ایم او کے نام ایک خط میں ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام کو سمندری حدود سے متعلق عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندری ماحول کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اس لئے امریکہ کے خطرناک اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔حمید بعیدی نژاد نے اس سے پہلے اپنے انسٹا گرام پیج پر کہا تھا کہ توانائی کے عالمی ادارے نے نئی پابندیوں کے موقع پر ایرانی تیل کی برآمدات کو دس لاکھ بیرل کے قریب قرار دیا تھا لیکن 8 ممالک کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے کے اعلان کے بعد اب ایرانی تیل کی برآمدات کا تخمینہ 18 لاکھ 50 ہزار بیرل لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین