• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راجہ فاروق۔۔۔۔ہالینڈ
نیدر لینڈ، بلجیم، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار اور احتجاجی مظاہرے تشکیل دیئے گئے۔ دی ہیگ میں بھی کشمیر پیس کونسل لیندرلینڈ نے عالمی عدالت ہیگ کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کشمیر پیس کونسل کے صدر راجہ زیب خان نے کی۔ سفارتخانہ پاکستان نے بھی پاکستان ہائوس دی ہیگ میں آزادی کشمیر کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بیرسٹر چوہدری سلطان محمود انسانی حقوق کی تنظیموں ڈچ میڈیا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے کی۔بھارت گزشتہ71سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مسلسل کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اس وقت اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے جو حل طلب ہے اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ اپنی قراردادیں بھی پاس کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔یہ بات قابل تحسین ہے کہ ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر کھل کر اپنا موقف پیش کیا ہے جبکہ برطانیہ اور یورپ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور عالمی طاقتوں کی توجہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی جانب مبذول کرنے کے کشمیری اور پاکستانی تنظیمیں سرگرم ہیں۔یورپی پارلیمنٹ میں ہمارے ممبران اور دیگر کشمیری رہنما لارڈ نذیر احمد، راجہ نجابت حسین، امجد حسین مغل، علی رضا سید، راجہ زیب خان، نصیر احمد، چوہدری پرویز لوسر، سردار صدیق، زاہد ہاشمی فعال طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان دنوں میں بھی کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کے مطابق ای یو پارلیمنٹ میں ہونے والی ان تقریبات کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں جو لوگ اس نیک کاز کے لئے اپنا وقت دیتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان کی سابقہ حکومتوں نے بھی ہمیشہ کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کی یہ بات خوش آئند ہے موجودہ حکومت بھی اس مسئلے کے منصفانہ حل کے لئے کوشاں ہے چونکہ میں خود بھی کشمیر کاز کے لئے متحرک ہوں ۔ برطانیہ کے یورپی یونین نے نکل جانے سے پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں جو صدر ہمیں سجاد کریم اور دیگر پاکستانی برٹش یورپی پارلیمنٹرین کی انتھک کوششوں سے مل رہی ہے اس سے ہم قاصر ہو جائیں گے۔ تاہم ضروری ہے سفید فام پارلیمنٹرین سے بھی رابطہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے اور ان کی حمایت حاصل کی جائے ۔ مقبوضہ کشمی کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کے مطابق جو لوگ بھی کشمیر کاز کے لئے بے لوث کام کر رہے ہیں انہیں بے جا تنقید کے بجاے سر اہنا چاہئے، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے آپس کے اختلافات کشمیر کاز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہادی برحق رحمت للعالمینؐ کی ولادت سعادت کا ماہ مبارک ربیع الاول کا آغاز ہوگیا۔ سیرت النبیﷺ اور محافل نعت کا نقاد شروع ہو گیا ہے، پاکستان سے نامور نعت خود انانِ مصطفیٰ کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ نیدرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں جلسے اور جلوسوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
تازہ ترین