• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارےحق میں اچھا نتیجہ نکلتا،میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کےباوجودون ڈے میں اچھےنتائج مل رہےہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں،ان کواحتیاط کی وجہ سےنہیں کھلایا۔شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیںجبکہ حارث سہیل کی بیٹنگ سےٹیم کوفائدہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈےمیں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کرےتو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔

تازہ ترین