• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ عائشہ مسجد کا نام مسجد ’’بکہ‘‘ کردیاگیا

  مکہ المکرمہ(شاہدنعیم) مقدس شہر مکہ مکرمہ میں بطحاء محلے کی مسجد کا نام سیدہ عائشہ سے تبدیل کر کے مسجد ’’بکہ‘‘ کر دیا گیا ۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے یہ فیصلہ معتمرین کے حلقوں میں مسجد کے نام کی وجہ سے پیدا ہونیوالے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے ۔ معاون سیکریٹری برائے امور مساجد ڈاکٹر عبداللہ الجویبری نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت اسلامی امور کو متعدد حلقوں کی جانب سے یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بعض معتمرین بطحاء قریش محلے میں واقع السیدہ عائشہ جامع مسجد کو میقات والی مسجد سمجھنے لگے ہیں ۔ بہت سارے معتمرین یہاں آتے اور احرام باندھ کر عمرے کیلئے چلے جاتے تھے ۔ اس غلط فہمی سے معتمرین کو بچانے کیلئے مسجد کا نام مسجد عائشہ کی بجائے مسجد ’’بکہ ‘‘ کر دیا گیا۔اس کے بورڈ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین