• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، حضرت مجدد الف ثانی کےعرس میں پاکستانی ہائی کمشنر شریک

لاہور( خالد محمود خالد) بھارتی پنجاب کے شہر سرہند شریف میںمعروف اسلامی اسکالرحضرت احمد الفاروقی السرہندی نقشبندی المعروف حضرت مجد د الف ثانی کا 394واں سالانہ عرس شروع ہو گیا ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود خاص طور پر عرس میں شرکت کے لئے سرہند شریف پہنچے۔ انہوں نے حضرت مجد د الف ثانی کے مزار پر پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے روایتی چادر چڑھائی اور خصوصی دعا کی۔ عرس میں شرکت کے لئے پاکستان سے 144زائرین خاص طور پر سرہند شریف پہنچے تھے ۔سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا نے مزار حضرت مجد د الف ثانی پر پاکستانی ہائی کمشنر اور زائرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مزار کے دیگر ٹرسٹی اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضانے سہیل محمود اور پاکستانی زائرین کی عرس میں شرکت کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن 1974کے معاہدے کے تحت پاکستان سے زائرین نے شرکت کی جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطے بڑھانے کا موقع ملا۔
تازہ ترین