• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بناوٹی سیاسی قوتیں ساکھ کھو چکیں، عمران خان

پشاور ( نیوز ڈیسک )وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے جس میں امن و امان ، طرز حکمرانی، نئے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیشرفت ،100 روزہ پلان اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ہمارا ایجنڈ اقومی تعمیر و ترقی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے، سازشیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ، ہمارے عوامی ایجنڈے سے یہ بناوٹی سیاسی قوتیں جلد ہی دم توڑ جائیں گی ،عوام میں پہلے ہی یہ قوتیں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت عمران خان کے وژن اور سوچ کے مطابق شفاف حکمرانی اور غریب عوام کی فلاح کیلئے صحیح سمت میں اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا کے اداروں کو صحیح معنوں میں فعال بنانے کیلئے بنیادی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں،ہمارا 100 روزہ پلان بھی حقیقی معنوں میں بہتر طرز حکمرانی اور غریب کی فلاح کا آئینہ دار ہو گا۔

تازہ ترین