• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی جنگ عظیم میں وکٹوریہ کراس پانے والے 3پاکستانی فوجیوں کی یاد میں برٹش ہائی کمیشن میں تقریب

اسلام آباد (حنیف خالد) برطانوی ہائی کمیشن متعینہ اسلام آباد تھامس ڈریو نے پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کی فوج کے ان سپاہیوں اور افسروں کو ہم نہیں بھول سکتے جنہوں نے سو سال قبل لڑی جانیوالی جنگ عظیم میں اپنی جانیں جراتمندی اور بہادری کے ساتھ دشمن سے لڑتے ہوئے قربان کیں۔ آج برٹش ہائی کمیشن‘ برطانوی حکومت اور عوام کی طرف سے ہم اس متحدہ ہندوستان کے ان تین جانثاروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جن کا تعلق آج کے پاکستان سے تھا اور انہوں نے دشمن کے ساتھ پامردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انکے اس کارنامے پر ان کو برطانیہ کا سب سے بڑا شجاعت کا ایوارڈ وکٹوریہ کراس عطا کیا گیا۔

تازہ ترین