• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

لاہور (جنگ نیوز) اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا جس کی صدارت صدریونین چوہدری نذیر احمد نے کی۔ اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی۔ فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد نے 2018ء کا آمدن اور اخراجات کا حساب پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری محمد الیاس نےیونین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تمام ممبران مجلس عاملہ نے یونین کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ الیکشن 2019-2020ء کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا جو آئین کے مطابق 20دن کے اندر الیکشن منعقد کرائے گا۔ الیکشن 25؍ نومبر اتوار کو ہونگے۔ آخر میں چوہدری نذیر احمد نے تمام ممبران مجلس عاملہ اور تمام اخبار فروشوں نے شکریہ ادا کیا۔ الیکشن بورڈ سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق مغل، چیئرمین ذوالفقار احمد لوند، وائس چیئرمین آفتاب مقبول، سیکرٹری جنرل چوہدری عاشق علی، فنانس سیکرٹری ملک افتخار احمد، سیکرٹری اطلاعات عابد حسین شاہ،ملک ذیشان، شیخ اظہر رفیق، رانا یاسین، عارف شاہ، منصور احمد خان، شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔

تازہ ترین