• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت کئی شہروں میں اسموگ بڑھنے لگی ،شہریوں کو مشکلات

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے لگی ہےجس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے،لاہور کی فضا میں80فیصد اسموگ ،دھواں چھوڑنے والی 66 فیکٹریوں کے مالکان پر مقدمات قائم کردئے گئے، لاہور، ملتان، بہاولپور، راجن پور، خانیوال، جہانیاں، وہاڑی، بورے والا اور میلسی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میںسموگ میں اضافہ ہوگیا اور فضا میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی بھی شکایات ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
تازہ ترین