• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر، غذائی قلت سے 5 بچے جاں بحق,امسال ہلاکتوں کی تعداد 568ہوگئی

اسلام کوٹ (رپورٹ:عبدالغنی بجیر) تھرپارکر میں غذائی قلت و امراض کے باعث معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا اور سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 5 بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 20 ماہ کی جمنا بنت آتم کولھی،دس روز کا منظور،ایک سالہ شگن اور طالب کے نومولود بچے شامل ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران غذائی قلت وبائی امراض کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 568 ہوگئی ہے۔گذشتہ روز بھی مٹھی اسپتال میں 104 بچے زیر علاج تھے۔

تازہ ترین