• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا 100 روزہ ایجنڈا، 35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے

اسلام آباد (طارق بٹ )وزیر اعظم کا 100 روزہ ایجنڈا،35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کاکہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈا درحقیقت نئی حکومت کے ویژن کی ترجمانی کی حکمت عملی کیلئے بنایا ،اصلاحاتی یونٹ پہلے 100 روز میں ڈی لائن ہونےو الے اقدامات کے فالو اپ پر کام کرے گا ۔انہو ں نے کہا 100روز کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ جہاں اصلاحاتی ایجنڈا درحقیقت کہاں کھڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے 100 روزہ ایجنڈا جو کہ ان کے آفس کی جانب سے چلایا جارہا ہے کہا جاتا ہے کہ 18اگست سے 35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ 87کام شروع کیے گئے ہیں ۔100 روز کی صورتحال پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے ۔بڑی تعداد میں ٹاسک جوکہ نشان زدہ کیے گئے تھے ان پر قانونی عملداری درکار ہوگی ۔تاہم پارلیمنٹ میں کوئی سنگل بل نہیں لایاگیا یا لازمی ’’مکمل ‘‘ٹاسک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گزشتہ 83 دنوں میں عملدرآمد کرایا ہو ،لیکن کچھ بلوں کا ڈرافٹ تیار کیاگیاہے ۔میڈیا پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ 100 روزہ ایجنڈا درحقیقت نئی حکومت کے ویژن کی ترجمانی کی حکمت عملی کیلئے بنایا ،اصلاحاتی یونٹ پہلے 100 روز میں ڈی لائن ہونےو الے اقدامات کے فالو اپ پر کام کرے گا ۔انہو ں نے کہا 100روز کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ جہاں اصلاحاتی ایجنڈا درحقیقت کہاں کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسل بلوئر لا کے متعارف کرانے کے علاوہ کرمنل پروسیجر کوڈ اور پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم کی ضرورت ہوگی جن کا ڈرافٹ فائنلائز کرلیاگیاہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ ایوان میں بل لائے جائیں گے وہاں قوانین پر عملدرآمد کیلئے صدارتی آرڈیننس کی ضرورت نہیں ہے ۔مکمل ہونے والے کاموں میں وزیر اعظم کا سول سرونٹس سے خطاب ،صوبائی آئی جیز پولیس کا انتخاب،پنجاب کیلئے اصلاحات کی تقرری ،ہائوسنگ ٹاسک فورس کا قیام ،جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے کامرس ،فارن آفس ،اور فنانس کریٹڈ،کوئٹہ میں وفاقی کابینہ کا مقامی لیڈر شپ کے ساتھ ہونےو الا اجلاس ،کابینہ کمیٹی ،ایف بی آر چیئرمین کی تقرری نیب میں بہتری کیلئے جائزہ اور ٹاسک فورس کا قیام ،ڈیکلیریشن آف یوکے /پاکستان جسٹس اور احتسابی شراکت داری ،غیر قانونی دولت کی وصولی کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ،ریویو آف پختونخوا لوکل گورنمنٹ سسٹم اور بہتری کیلئے سفارشات ،سول اینڈ کرمنل لا اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس اہم عہدوں پر تعیناتیاں ،نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی ورکنگ گروپ کا قیام ،قومی آبی چیلنجز پر مفاد ات عامل کونسل کا اجلاس ،قومی واٹر پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ،کرمنل جسٹس پر ایکشن پلان پر پیشرفت کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ،وراثتی حقوق کیلئے مہم کی آگاہی ،10 ارب درخت اور اربن سونامی کا لانچ کرنا ،سیاحت کے سیٹ اپ کیلئے ٹاسک فورس ،کونسلز آف اکنامک ایڈوائزر ز اور بزنس قیادت کی تعیناتی ،سی پیک ورکنگ گروپ کا قیام ،نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی ورکنگ سیٹ اپ اور اہم خارجہ پالیسی کے امور کی تشخیص جس کیلئے وزیر اعظم کو نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔جن چھ موضوعات پر معاملات طے کیے گئے ان میں ٹرانسفارم گورننس ،فیڈریشن کی مضبوطی ،طاقتور معاشی پیداوار،زراعت بڑھانا اور پانی کی حفاظت ،انقلابی سوشل سروسز اور پاکستانی قومی سلامتی کو یقینی بناناہے ۔شروع کیے گئے ٹاسک میں قومی احتساب آرڈیننس قانون کیلئے تجاویزی ترمیم کیلئے نظر ثانی ،ترامیم پارلیمانی جماعتوں سے شیئر کرنا ،باہمی قانونی معاون بل پر نظر ثانی کیلئے اجلاس ،متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایم ایل اے بل کے ڈرافٹ کو فائنلائز کرنا ،بنیادی طور پر لوگوں کو بااختیا ر بنانا،پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر نظر ثانی ،پنجاب کیلئے بنیادی حکومتی سسٹم کیلئے بلیو پرنٹ تجاویز ،خیبر پختون اور آئی سی ٹی پیشرفت کیلئے ریویو ،اور پولیس ایکٹ ڈرافٹ ،ترامیم تجویز کیلئے سول قوانین کا ریویو ،معذوری کے علاج کیلئے قانون ،کارپورل پنشمنٹ اینڈ ٹارچر بل ،وزارت انسانی حقوق کے تحت قانونی معاونت کیلئے حتمی قانون سازی ،سول سروسز ریفارم ٹاسک فورس نوٹیفائی ،اور ٹائم لائن فار ریفارم ورک کمیٹڈ ،پنجاب اور کے پی زرعی پالیسیوں کا قیام ،لینڈنگ انسٹیٹیوشن ،لینڈنگ پروڈکٹس فار فارمرز ،پنجاب اینڈ کے پی لائیو اسٹاک پلانز ،سابق فاٹا میگا ڈیولیمنٹ پلان کا اعلان مع وفاقی حکومت سے فنڈنگ ،ری کنسیلیشن پالیسی ،جنوبی پنجاب صوبہ ورکنگ گروپ ،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان ،کچھ دیگر ٹاسک بھی شروع کیے گئے ہیں جن میں وفاقی سطح پر رابطہ کاری پلیٹ فارم کا قیام ،سابق فاٹا میں صحت انصاف کارڈ کا متعارف کرانا ،آئی سی ٹی اور پنجاب ،کے پی میں صحت انصاف کارڈ کا پھیلائو ،آئی سی ٹی /وفاق میں تعلیم کیلئے حکمت عملی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریویو ،ایکشن پلان آن کرمنل جسٹس ڈیولپڈ اینڈ ایگزیکیوشن کا آغاز ،ویمن ایمپاور منٹ پیکج ،آئی سی ٹی اور صوبائی دارالحکومتوں کیلئے صاف پینے کا پانی ،وفاق ،کے پی اور پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ /اسکل بلڈنگ حکمت عملی کاقیام ،اکنامک سپورٹ پیکج کا اعلان ،نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان ،کاروبار کیلئے سہولت ،فارن منسٹری ریفارم بلیو پرنٹ کا لانچ کرنا ،سی پیک حکمت عملی کا جائزہ ،بینک ڈیپوزٹ بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی ،ایڈیشنل پالیسی کوارڈینیشن سیل کا جائزہ ،نیشنل پوزیشنزاور اہم معاملات کے ایکشن کیلئے منصوبہ بندی ،اور خصوصی طور پر کشمیر کے معاملے پر وزیرا عظم کی جانب سے منظوری ،ٹریڈ روڈ میپ ،کرنٹ نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن اسٹرکچر اینڈ آپشنز ڈیولپڈ ،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات کا دوبارہ جائزہ ،اور شروع کیے گئے نیشنل ایکشن پلان کی تبدیلیوں پر عملدرآمد شامل ہیں۔

تازہ ترین