• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری وعدے اور دعوے پورے کریں، شاہ سےزیادہ شاہ کے وفادار ہیں، پی پی اور ن لیگ

کراچی‘اسلام آباد(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دیدیاجبکہ پی پی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ فواد چوہدری الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں‘ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں کب نیب یاترا کریں گے‘ادھر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ سیاسی خانہ بدوش ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کےلئے کوشاں ہیں۔سنیٹرمولا بخش چانڈیو نے فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں، ملک کو قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا دلانے والے عمران خان آج اپنی ہی باتوں سے یوٹرن لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری زبانی جمع خرچ کے بجائے کے پی میں 10 ارب کے گھپلوں کا سراغ لگائیں، بتایا جائے جہانگیر ترین کے پیسے کب واپس ہوں گے؟۔

تازہ ترین