• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن کو آسان نہ سمجھا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر 15نومبر کو ہونے والے انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس 14 نومبر کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کوبھرپور تیاری کی ہدایت کر دی، انھوں نے کہا کہ الیکشن کو آسان نہ سجھا جائے، ارکان اسمبلی سے رابطوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں پر واضح کیا کہ سینیٹ انتخاب کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کریں، وزیراعلیٰ اور گورنر ملکر سینیٹ انتخاب میں پارٹی کامیابی کے لئے کام کریں گے۔
تازہ ترین