• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار پاورفل وزیراعلیٰ ،بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں،افتخار درانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پاورفل وزیراعلیٰ اور بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں،ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی نے کہا کہ پنجاب میں اصل مسئلہ اختیارات ہی ہیں، پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے حکومت کیل کانٹوں کا تاج بن گئی، عطا الحق قاسمی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام ہے نکتہ چینی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان کی پولٹیکل مینجمنٹ اور فیصلہ سازی بہت اچھی ہے کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی تعیناتی بہترین فیصلے ہیں جو انہوں نے پارٹی مفادمیں کیےعثمان بزدار کا تجربہ نہیں لیکن وزیراعظم نے کچھ سوچ کر ہی ان کو نامزد کیا ہو گا، ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ن لیگ کی دی ہوئی گورنری اختیارات نہ ہونے کی شکایت پر ہی چھوڑی تھی، اب بھی پاورز ہی کا مسئلہ ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ ان کی پارٹی میں ابھی تک تسلیم نہیں کیا جا سکا۔ رہنما پی پی شازیہ مری نے کہا کہ موجودہ ان کا سہارا ہی اتحادی ہیں ان حالات میں پی ٹی آئی کیلئے حکومت کیل کانٹوں کا تاج ہے عثمان بزدار بھی اب اپنی قابلیت کا اظہار کریں وہ پارٹی کے اندر بطور وزیراعلیٰ اعتماد حاصل نہیں کر پائے یہ میرٹ کا فقدان نظر آتا ہے۔
تازہ ترین