• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت تجارتی حجم 37ارب ڈالر ہو سکتا ہے،بھارتی ہائی کمشنر

لاہور (اے پی پی )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تجارتی حجم 37ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے ملنا چاہتے ہیں ،حکومتی اور عوامی سطح پر دونوں ممالک میں مربوط رابطوں کو یقینی کے عوام ایک دوسرے سے ملنا چاہتے ہیں ،حکومتی اور عوامی سطح پر دونوں ممالک میں مربوط رابطوں کو یقینی بنانے کےلئے دونوں ممالک کے ہائی کمیشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،وہ اتوار کے روز گلبرک مارکیٹ لاہور میں شاپنگ کے موقع پر مقامی میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،ایک سوال کے جواب میں اجے بساریا نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ تجارت‘ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین