• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایران کو گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان نے ایران کو ایران پاکستان (آئی پی ) گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت دے دی، اس سے قبل تہران نے اسلام آباد کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئی پی گیس لائن منصوبہ ملتوی کرنے پر پاکستان کیخلاف ثالثی عدالت جانے کی دھمکی دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایران سے گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2016 میں پچھلی حکومت نے ملتوی کردیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خط لکھ کر گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کے ازسر نو آغاز کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پٹرولیم وزیر نے 6 نومبر کو لکھے گئے خط میں گیس لائن منصوبہ پر رکی ہوئی بات چیت کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سطح پر دوبارہ سے شروع کرنے کا کہا ہے۔
تازہ ترین