• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول میں سیرت خاتم النبیّن کے موضوع پر جلسے ،سیمینار، اورکانفرنسیں کرینگے۔ ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ

لاہور(نمائندہ جنگ) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ماہ ربیع الاول میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’سیرت خاتم النبین‘‘ کے موضوع پر جلسے ،سیمینار، کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کرے گی انہوں نے کہا کہ اس سال بھی مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی اور مولانا رحمت اللہ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے ’’سیرت خاتم النبین کے عنوان پر‘‘پاکستان کے مختلف شہروں کے دورہ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ آج 12 نومبر کو صادق آباد، 13 نومبر کو بہاولپور، 15 نومبر کو کرمپوری وہاڑی،16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان 17نومبر کوسیالکوٹ 18نومبر کو پشاور 19 اور 20 نومبر کو آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں ،سیمینار اور دیگر تقریبات میں شرکت وخطاب کریں گے ۔
تازہ ترین