• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور، ملتان، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی اسموگ یا آلودہ دھند رہی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اسموگ سے حد نگاہ متاثرہوئی ہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہر کل سے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، جس سے بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

لاہور کی فضاؤں کوایک بار پھر اسموگ نے لپیٹ میں لے کر دھندلا کر رکھ دیا ہے،جس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بچےاور بڑے سبھی آنکھوں میں خارش اور گھٹن کی شکایت کر رہے ہیں۔

چیچہ وطنی اور گردونواح میں ہلکی اسموگکی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کی بھی شکایت ہو رہی ہے۔

سندھ کے شہروں بدین، نواب شاہ اور بلوچستان کے ضلع گوادر میں بھی دھند سےحد نگاہ متاثرہوئی اور صفر ہو کر رہ گئی ہے۔

اسموگ کی رات اور صبح کے اوقات میں شدت زیادہ ہوتی ہے، پیدل، موٹر سائیکل اور چنگ چی سوار آنکھوں میں جلن اور نمک سا لگتامحسوس کرتے ہیں، سانس لیتےہوئے بھی گھٹن ہوتی ہے۔

خواتین اور بچوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں اور اسکولوں میں بھی محفوظ نہیں، اسموگ کی بو اور آنکھوں میں جلن گھروں میں بھی محسوس ہوتی ہے۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری اسموگ کے برے اثرات سے بچنے کے لیے چشمے اور ماسک پہن کر گھروں سے نکلیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ اسموگ کے بداثرات سے بچنے کے لیے چشمے اور ماسک ضرور پہنیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کی شدت پچھلے سال کی نسبت کم ہے، لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں 2دن بعد ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سےاسموگ کی شدت کم ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین