• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ پر اچانک پڑنے والے گڑھے نے خاتون کو نگل لیا


چین میں فٹ پاتھ پر اچانک پڑنے والے گڑھے نے ایک خاتون کو نگل لیا۔

یہ واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک خاتون فٹ پاتھ سے گزر رہی تھی کہ اچانک کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جس کے باعث وہ خاتون گڑھے میں جا گری۔

رپورٹ کے مطابق گڑھے میں گرنے کے باعث خاتون معمولی زخمی ہوئی جسے وہاں موجود راہگیروں اور پولیس اہلکاروں نے مل کر گڑھے سے بحفاظت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

تازہ ترین