• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بجلی نہیں ہے، موسم کی صورتحال نہیں بتاسکتے‘‘

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح سویرے ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث موسم کی صورتحال سے آگاہ نہیں کرسکتے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی حالیہ صورتحال دینے والا سسٹم بند بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ان کے دفتر میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے لہذا موسم کی موجودہ اور آئندہ کی صورتحال نہیں بتائی جاسکتی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہمارا آٹو میٹک ویدر اسٹیشن درجہ حرارت، ہواؤں کی رفتار اور دیگر صورتحال بتاتا ہے تاہم یہ آٹو میٹک ویدر اسٹیشن لائٹ جانے کے باعث جنریٹر پر نہیں چل پا رہا۔

تازہ ترین