• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ٹی او آفس اسلام آباد سے قیمتی گاڑیاں غائب

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ( ای ٹی او ) اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور دیگر اہم شخصیات کو تحفے میں دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ایکسائز حکام سے گزشتہ ایک سال میں ضبط کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

چیف کمشنر کو بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کی گاڑیاں قبضے میں لی گئیں ، چیف کمشنر نے ای ٹی او نیو رجسٹریشن سے گاڑیوں کی ڈسپوزل کے متعلق پوچھا جو وہ نہ بتا سکے، ضبط کی گئی گاڑیاں کسٹم کی تحویل میں دی جانی تھیں۔

چیف کمشنر نے گاڑیوں کی ڈسپوزل طلب کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف کمشنر نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پر شکایات مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین