• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹھگز آف ہندوستان‘ 100 کروڑ کلب میں شامل


بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے تیسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اورامیتابھ بچن کی جوڑی نے کمال کردکھایا، شائقین اور ناقدین کی تنقید اور منفی تبصروں کے باوجود فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کے تین دنوں میں 105 کروڑ کا بزنس کرکے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کے تین دنوں کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ریلیز کے پہلے روز فلم نے ہندی سینما میں 50 کروڑ 75 لاکھ، دوسرے روز 28 کروڑ 25 لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ75 لاکھ کا بزنس کیاہے۔

اس طرح فلم تین دنوں میں مجموعی طور پر 105 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم میں عامر خان اور میگا اسٹار امیتابھ بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ نے مرکزی کردار کیے ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وجے کرشنا اچاریہ نے سر انجام دیے ہیں۔

’ٹھگز آف ہندوستان‘ سے قبل رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’سنجو‘، ’پدماوت‘ اور ’ریس 3‘ نے بھی ریلیز کے تین دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


تازہ ترین