• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے کیا درخواست کی ؟

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےوزیراعظم عمران خان کےنام ٹویٹ کیاہے ،سوشل میڈیا پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان کےشدید سردعلاقوں کےلئے گیس یونٹ کی قیمت کم کرنے کی درخواست کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےوزیراعظم عمران خان کے نام سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کےکئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10تک گرجاتاہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت اوسطاًچار سے سات سینٹی گریڈ تک رہتاہے ،ایسے میں لوگ اپنے گھروں کو گرم رکھنے،پانی گرم کرنے اور کھاناپکانا ترک نہیں کرسکتے اور گیس کااستعمال جاری رہتاہے اس لئے ملک بالخصوص بلوچستان کےشدید سرد علاقوں کےلئےگیس یونٹ کی قیمت کم رکھی جائے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ صوبے کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کرکے خصوصی ریلیف دیاجائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عوامی مسائل اور اپنی حکومت کی کارکردگی اور مختلف سرگرمیوں کےحوالےسےٹویٹ کرتے رہتےہیں۔

دوسری جانب یہ حقیقت ہے کہ شدید سرد موسم میں کوئٹہ،زیارت،پشین،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ سمیت بلوچستان کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی دس اور اس سے بھی زیادہ نیچے گرجاتاہے،اس صورتحال سے ان علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی متاثر ہوتاہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین