• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے 8 روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 8 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم میں 5 سال کی عمر تک کے 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سوبھراج اسپتال سے کیا، سندھ کی جانب سےانسداد پولیو مہم 12 سے 19 نومبر تک چلائی جائے گی۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق مہم میں کراچی کے 6 اور سندھ کے 24 اضلاع شامل کیے گئے ہیں،انسداد پولیس مہم میں کراچی کے لیے 13 ہزار سے زائد ورکرز اور سپروائزر حصہ لے رہے ہیں جن کی حفاظت کے لیے 5 ہزار پولس اہلکار تعینات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گڈاپ کا علاقہ ہائی رسک ہے، انسداد پولیو مہم سے انکاری والدین کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

رواں سال سندھ میں کراچی سے پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین