• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں12ویں سالانہ ائیرو اسپیس اینڈایوی ایشن ایگزیبیشن اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے جہاں جنگی طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اُٹھیں۔

دنیا بھر سے شریک ماہر با صلاحیت پائلٹس نے جنگی طیارے فضا میں بلند کئے تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے ۔

کم وزن ، سنگل انجن اور ملٹی رول کومبیٹ جنگی طیاروں نے فضا میں کئی قلابازیاں کھائیں اورکامیاب اسٹنٹس کے بعد لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے پر اُتر گئے جنہیں حاضرین نے جی بھر کے داد دی۔

اس ایئر شو میں دنیا بھر سے کئی اسٹنٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں اورجدید ہتھیاروں اور دیگر سازو وسامان و آلات کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ماہراسٹنٹ پائلٹس نہ صرف آسمان پر جہازوں کی ذریعے فارمیشن پیش کی بلکہ مختلف کرتب پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ایک طرف جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں کومبیٹ ڈرون ، میزائل، جنگی بمبار طیارے، توپیں اور جدید ترین ریڈارز نے بھی حاضرین کو دنگ کر دیا۔

جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد یہاں موجودتھے جبکہ ایئر شو گزشتہ روز11نومبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔

تازہ ترین