• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا پی ایس ایل کو الگ یونٹ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کو الگ یونٹ بنانے کے لیے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔

دو برس قبل سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ قانونی رکاوٹوں کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک بار پھر پی ایس ایل کو الگ کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

چیئرمین احسان مانی کی خواہش ہے کہ اس حوالے سے جلد قانونی مشاورت مکمل کی جائے اور تجاویز دی جائیں تاکہ الگ کرنے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔

پی ایس ایل کو اگر پی سی بی سے الگ کر دیا جاتا ہے تو پھر اس کا چیئرمین گورننگ بورڈ اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ الگ ہو گا۔

اگلے برس 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ڈرافت 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس کے لیئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 663 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔

ڈرافٹ میں پلاٹینم ، ڈائمنڈ ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کی کٹگریز شامل ہیں۔

تازہ ترین