• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں کہاں گئیں؟

لندن میں واقع شری سوامی نرائن مندر سے تین ’کرشنا‘ نامی قیمتی مورتیاں (بت) چوری ہوگئیں۔ 1970 کی قدیم مورتیوںکی چوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شری سوامی نرائن مندر کے صدر ’کرجیبھائی کیرائے‘ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوری ہونے والیہ3 ہری کرشنا مورتیاں سال 1975 میں ان کے مندر میں رکھی گئی تھیں۔ قدیم ہونےکی وجہ سے ان مورتیوں کو ہندو کمیونٹی میں کافی مذہبی اہمیت حاصل تھی۔

کرجیبھائی کیرائے نے بتایا کہ جمعہ کے روز سوامی نرائن مندر میں دیوالی کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں مقامی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔تقریب کے کچھ گھنٹے بعد ہی یہاں سے 3 قیمتی مورتیوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مندر کے صدر کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہےجبکہ مندر میں جاری تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں کرشنا مورتیاں پیتل کی ہیں جبکہ چوروںنے انہیں سونےکی سمجھ کر چرالیا ہے۔ کرجیبھائی کیرائےنے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو جب معلوم ہو کہ یہ سونے کی مورتیاں نہیں ہیں تو شاید وہ انہیں واپس یہاں رکھ دیں۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مورتیاں قیمت کے لحاظ سے قیمتی نہیں بلکہ اپنی مذہبی اہمیت کی وجہ سے قیمتی ہیں۔

سوامی نرائن مندرکمیٹی کے رکن اُمنگ جیشانی نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے انہوں نے اس مندر کا افتتاح کیا ہے تب سے یہ مورتیاں ان کے ساتھ تھیں، یہ دعا اور امید کرتے ہیں کہ مورتیاں جلد اور حفاظت کے ساتھ انہیں واپس مل جائیں۔

تازہ ترین