• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینز ویلا کی حسینہ نے مس انٹرنیشنل 2018ء کا ٹائٹل جیت لیا


وینز ویلا کی حسینہ نے مس انٹرنیشنل 2018ء کا ٹائٹل جیت لیا۔

رنگوں سے سجی تقریب میں وینز ویلا کی حسینہ ’مریم کلاریٹ ویلازکو‘کے سر پر تاج سجایا گیا۔

مس انٹرنیشنل 2018ء مقابلہ حسن کا فائنل جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پوری دنیا سے خوبرو ماڈلز نے حصہ لیا ۔

نومنتخب مس انٹرنیشنل کو انڈونیشیا کی سابق مس انٹرنیشنل نے تاج پہنایا جبکہ جنوبی افریقا کی حسینہ دوسرے اور رومانیہ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

’مریم کلاریٹ ویلازکو ‘ اس سے قبل 2017 میں مس وینزویلا انٹرنیشنل کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔

یادرہے کہ ٹوکیو میں مس انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد 1960 سے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین