• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: حافظ عبدالغفار حافظ

صفحات:160

قیمت: 300 روپے

ناشر: بزمِ رضا 125/16 سیکٹر 5-E نیو کراچی، کراچی

قصائد و منظومات کا یہ مجموعہ، درس و تدریس سے وابستہ حافظ عبدالغفار کی تخلیق ہے، جن کی مادری زبان مارواڑی ہے، مگر شاعری نہایت شستہ اور صحت زبان کے مطابق ہے۔ قبل ازیں ان کی چار تصانیف شایع ہوچُکی ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب میں ایک طویل نعتیہ قصیدۂ رسول تہامی کے نام سے ہے، جو دو سو بارہ اشعار پر مشتمل ہے۔یہ قصیدہ 1988 ءمیں کتابی شکل میں شایع ہوچُکا ہے۔ ممتاز نقّاد محسن ملیح آبادی کے مطابق ’’ان کے یہاں جناب احمد رضا خان کی تقلید ملتی ہے۔ انہوں نے اپنے اسلوب بیان اور فکر و خیال سے نعت کے روایتی انداز میں تازگی کے دَر کھولے ہیں۔‘‘ کتاب کی طباعت و اشاعت مناسب ہے۔

تازہ ترین