• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر: وقار مصطفیٰ

صفحات308 :، قیمت: 500 روپے

ناشر: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق، ایوان جمہور، 107 ٹیپو بلاک، نیو گارڈن ٹائون، لاہور

2016 ء میں انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان میں مختلف شعبوں مثلاً صحت، خواتین، تعلیم، اطفال، ہائوسنگ، ماحولیات، محنت کش طبقے، قانون کے نفاذ، اندازِ حکم رانی اور دیگر معاملات میں کیا صورتِ حال رہی، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (HRCP) نے اپنے ذرائع کےعلاوہ عالمی ادارۂ صحت، عالمی ادارۂ محنت، یونیسیف، عالمی بینک وغیرہ کی جاری کردہ رپورٹس کی مدد سے یہ اہم دستاویز مرتّب کی تھی، جو 2017ء کے وسط میں شایع ہوئی۔ اس کتاب میں HRCP کی تمام سرگرمیوں  کا خلاصہ بھی ہے۔ جہاں تک کتاب کےاہم ترین حصّے کا تعلق ہے، مختلف شعبوں کے حوالے سے ٹھوس اعداد و شمار اور غیرجانب دارانہ تبصرے محققّین اور تاریخ نویسوں کے لیے اہم ماخذ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جن کی ہر دَور میں ضرورت رہے گی۔کتاب کی ترتیب و اشاعت بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

تازہ ترین