• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: مریم تسلیم کیانی

صفحات:158 

قیمت: 400 روپے

ناشر:مایا پبلی کیشنز، کراچی۔

یہ مصنّفہ کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ہے۔ پہلی کتاب ’’مَیں وہی لڑکی ہوں‘‘ تھی، جس دس کہانیاں شامل تھیں، لیکن مصنّفہ انہیں افسانہ کہنے سے گریزاں ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب میں کل تئیس افسانے ہیں۔ زیادہ تر کا موضوع عورت کی نفسیات ہے۔ کہیں عورت ظالم ہے، تو کہیں مظلوم،طاقت وَر ہے، تو کم زور بھی۔ چالاک ہے، تو سادہ لوح بھی۔ افسانوں میں محبّت اور جنس کا نازک موضوع نمایاں ہے، لیکن مصنّفہ نے اس موضوع کو بڑے قرینے سے برتا ہے۔ یہی بات محمّد حمید شاہد نے کہی ہے۔ مصنفّہ نے ابتدایئے میں لکھا ہے’’بہ حیثیت تخلیق کار ابھی تک جو غبار میرے اندر بھرا ہے، اس کا بیس فی صد بھی مَیں نہیں لکھ پائی ہوں۔‘‘سو، منتظر ہیں کہ اس غبار کا بقیہ اسّی فی صد بھی جلد از جلد ہمارے سامنے آئے۔

تازہ ترین