• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن: حدیدہ کی لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 149 ہو گئی

یمن کے شہرحدیدہ میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 افراد ہلاک ہو گئے۔

یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں میں 7شہری بھی شامل ہیں۔

یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے 110 حوثی باغی اور یمنی فوج کے 32حامیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئیں، 3نومبر سے حدیدہ میں 200سے زائد فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں۔

درجنوں زخمیوں کو صنعا اور ادلب شہروں کے اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کا ایک سینئر اہلکار باغیوں سے علیحدگی اختیار کر کے سعودی عرب کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

منحرف ہونے والی حوثی رہنما کا نام عبدالسلام جابر ہے اور وہ حوثی ملیشیا کی قائم کردہ حکومت کا وزیر اطلاعات ہے۔

تازہ ترین