• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں لگی خوفناک آگ میںجھلس کر29افراد ہلاک ہو گئے، ریاست بھر میں آگ لگنے کے مختلف واقعات میں اب تک ہلاک ہونے کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں لگی کیمپ فائر نامی آگ نے راستے میں آنے والی ہر شے کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق شمالی علاقے میں مزید 6 لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

چار روز قبل لگنے والی آگ کے واقعات میں228 افراد لاپتہ بھی ہیں، جبکہ رہائشی علاقے آگ کی لپیٹ میں آنے سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

کیلی فورنیا کے علاقے پیراڈائز میں آگ کی وجہ سے ساڑھے چھ ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین