• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں دلچسپ ڈرون ریسنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ انوکھاکرنے کی جستجو دل میں لئے کئی نوجوان انجینئرز نے شرکت کی۔

یہ نوجوان انوکھے مقابلوں میں وہ اپنے ڈرون لے کر زیرِ زمین قائم غار میں پہنچے اور ایل ای ڈی روشنیوں سے بنائے ریسنگ ٹریک پر اپنے ڈرونز کی ریس لگاتے دکھائی دئیے۔

ایروزکی مدد سے راستے کی پہچان کرتے ان ڈرونزز میں لگی لائیٹس اپنے حریف سے چوکنا رکھنے میں مدد گار ثابت ہو تی رہیں جبکہ کھلاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈرون کو قابو میں رکھتے ہوئے پائیلون اور رِنگز سے ٹکرانے سے بچانا تھااور مارکس کو فالو کرنا تھا۔

کھلاڑی اپنے ڈرون کے ذریعے راستے کا بہتر انداز میں تعین کرتے رہے اور آپس میں ٹکرائے بغیر منا سب فاصلے پر تیزی سے اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے مقابلہ جیتنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے

۔بعد ازاں مقابلے کے فاتح کا اعلان بھی کیا گیا اور اسے ایک جدید ڈرون اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین