• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین :خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں متعارف


چین میں خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں متعارف کروادی گئی ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ونٹر اولمپکس ہیڈکوارٹرز میں خودکار طریقے سے چلنے والی بس، پٹرول کار اور سوئپر کار متعارف کروائی گئی ہیں ۔

ان آٹونومس گاڑیوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو8.63کلو میٹرعلاقے کے احاطے پر سفر کریں گی۔

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی اس خودکار بس میں ایک سیکیورٹی گارڈ موجود ہوگا جبکہ یہ بس مخصوص روڈ پر نہ صرف اپنا سفر کریگی بلکہ اس دوران سڑک کی صورتحال سے لیکر بس کی اسپیڈ اور بریک لگانے تک خود تمام مراحل انجام دیگے۔

دوسری جانب پیٹرول کار کے ذریعے مشکوک افراد کے چہروں کو پہچاننے ، کسی زخمی یا بیہوش ہوجانے والے شخص کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع دینے کے فرائض انجام دیگی جبکہ سوئپر کار مقرر ٹریک کی صفائی کے فرائض انجام دیں گی ۔

ان خودکار گاڑیوں کی2022ونٹر اولمپکس میں باقاعدہ سروس کا آغاز کیا جائیگا اور صرف یہی نہیں2025تک مقرر کردہ اس علاقے کیلئے مزید 1ہزار خودکار گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔

تازہ ترین