• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ، پاکستان اور بابر کی پہلی پوزیشن برقرار


پاکستان ٹیم کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابراعظم کی بیٹنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق فخر زمان بیٹنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں تین پاکستانی بولر شامل ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل تین بولروں میں شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد حفیظ کی رینکنگ میں 16درجے بہتری آئی ہے اور وہ 53 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان نے دو پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

11پوائنٹس کے فرق کے ساتھ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا دوسرا نمبرہے۔

تازہ ترین